10 جنوری ، 2025
بھارت میں شہری کا دسمبر کا بجلی کا بل 2 ارب بھارتی روپے سے زائد آگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے گاؤں بھیرن جٹاں میں شہری للیت دھیمان اپنا دسمبر 2024 کا بجلی کا بل دیکھ کر دنگ رہ گیا۔
شہری نے نومبر میں 2500 بھارتی روپے کا بجلی کا بل جمع کرایا تھا اور دسمبر کا بل 2 ارب 10 کروڑ 42 لاکھ 8 ہزار 405 روپے بھارتی بل آیا۔
شہری کی شکایت پر الیکٹرک بورڈ نے سسٹم میں خرابی وجہ قرار دی اور جلد ہی بل ٹھیک کرکے بھیجنے کا کہا اور بعد ازاں شہری کو 4047 بھارتی روپے کا بل دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی ایسے متعدد واقعات سامنے آچکے ہیں اور گجرات میں بھی درزی کو بھی 86 لاکھ بھارتی روپے سے زائد کا بل بھیجا گیا اور معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد بل و درست کرکے 1540 روپے بھارتی روپے بھیجا گیا۔