Time 13 جنوری ، 2025
پاکستان

پی ٹی آئی کی درخواست پرمذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس 16 جنوری کو طلب

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پرمذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس 16 جنوری کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مذاکراتی عمل پر مشاورت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے بعد اپوزیشن کا اسپیکر سے پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹیوں  کا اجلاس 16 جنوری کو طلب کرلیا۔

ذرائع نے بتایاکہ مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس اب بروزجمعرات دن ساڑھے 11 بجے ہوگا جس میں پی ٹی آئی تحریری طورپراپنے مطالبات پیش کرے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان نے اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک گھنٹے سے زائد ملاقات کی تھی۔

مزید خبریں :