20 جنوری ، 2025
خیرپور: ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر 4 افراد کو زخمی کردیا اور 4 بھینسیں لے کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ خیرپور کے علاقے ببرلوکے قریب گوٹھ جنڈان میں پیش آیا جہاں ملزمان نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی جس سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مسلح ملزمان فرار ہوتے ہوئے زخمی افراد سے 4 بھینسیں بھی چھین کر لے گئے۔
واقعے کے خلاف شہریوں نے قومی شاہراہ پردھرنا دے دیا جس سے کراچی اور پنجاب جانےوالا ٹریفک بلاک ہوگیا۔