02 مارچ ، 2013
ممبئی…این جی ٹی… مادھوری ڈکشٹ کوبالی ووڈکی دھک دھک گرل بنانے والا ماضی کا سپر ہٹ گانا "دھک دھک کرنے لگا"ایک نئے انداز میں پیش کر دیا گیا ہے۔ہدایت کارروہن سپی کی نئی بالی ووڈ فلم " نوٹنکی سالا "کے لیے دھک دھک جیسے سپرہٹ گانے کے نئے ورژن کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے جسے صبا آزاد کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔رمیش سپی کے بینر تلے بننے والی فلم "نوٹنکی سالا" کی مرکزی کاسٹ میں بالی ووڈ اداکار ایونشمن کھرانہ،کنال روئے کپور، پوجا سلوی اور ایویلن شرما شامل ہیں جورواں سال12 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔واضح رہے کہ یہ بلاک بسٹر گانا 1992میں بننے والی مادھوری ڈکشٹ اور انیل کپورکی بلاک بسٹر فلم" بیٹا" میں شامل تھا جس نے باکس آفس پر شاندار بزنس کرتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے تھے۔