27 جنوری ، 2025
بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک شخص نے 13ویں منزل سے گرنے والی بچی کو اپنی حاضر دماغی سے بچالیا۔
بھارتی میٖڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ تھانے شہر میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ بچی اپنی بالکونی میں کھیلتے ہوئے 13ویں منزل سے نیچے گرتی ہے جسے بلڈنگ کے نیچے سے گزرتے ایک شخص نے حاضر دماغی سے بچایا۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا جب بچی 13 ویں منزل سے نیچے گری، ہوا یہ کہ مذکورہ شخص بچی کو مکمل طور پر تو نہیں بچا سکا لیکن گرتی ہوئی بچی کو اس شخص کا ہاتھ لگا جس سے وہ تھوڑا رکی اور پھر گرگئی۔
ڈاکٹرز کے مطابق اس سے یہ فائدہ ہوا کہ بچی کو بہت کم چوٹیں آئیں، اگر بچی پوری طرح سے نیچے گرتی تو اس کی جان بھی جاسکتی تھی۔
اس شخص کی شناخت بھاویش مہاترے کے نام سے ہوئی ہے جس کی حاضری دماغی کو لوگوں نے سراہا۔