01 مارچ ، 2012
قاضی احمد… پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف کا کہناہے کہ صدرزرداری کے شہر میں جیونیوزکی وین کو جلانا افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔قاضی احمد میں جلسہ روانگی سے قبل نوابشاہ ائیرپورٹ پر بات چیت کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا جیونیوزعوام کی آواز ہے،اس کی سیٹلائیٹ وین پر حملہ اوراسے نذرآتش کرنے کی ہم سختی سے مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جیونیوزکی گاڑی کو جلانے والے عناصر کو بے نقاب کرکے سخت سزادی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری میں وین کو جلانا افسوسناک ہے۔اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدرسید غو ث علی شاہ نے کہاکہ جیونیوزایک بڑا چینل ہے جو پوری قوم کی ترجمانی کرتاہے،اس کی آواز دبانے کے لئے گاڑی جلانا جمہوریت کی توہین ہے۔