03 مارچ ، 2013
کراچی…آئی جی سندھ پولیس فیاض لغاری کا کہنا ہے کہ کراچی میں پولیس اور تھا نوں پر حملوں میں تحریک طالبا ن اور تیسری قوت شامل ہے۔ وہ کراچی میں فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔آئی جی سند ھ فیا ض لغاری کا کہنا تھا کہ فری میڈیکل کیمپ کا مقصد عوام اور پولیس اہلکاروں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ شہر میں جاری قتل و غارت روکنے کیلئے اب تک لیاری ،مواچھ گوٹھ اور کٹی پہاڑی پر ٹارگیٹڈ آپریشن کیا جا چکے ہیں جسے مزید معلومات ملنے پر دیگر علاقوں تک پھیلایا جائے گا۔شاہراہوں پر ٹریفک جام میں لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف موٹر سائیکل اسکوڈ تیار کیا ہے۔آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ شاہ فیصل تھا نے پر حملے میں تحریک طالبان جلال الدین حقانی گروپ ملوث ہے ۔