Time 01 فروری ، 2025
کھیل

سندھ کے کرکٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر حق نہ ملا تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے: صوبائی وزیر کھیل

سندھ کے کرکٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر حق نہ ملا تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے: صوبائی وزیر کھیل
سندھ کے کرکٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر حق نہ ملا تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے، کرکٹ پنجاب سے کے پی کے تک نہیں بلکہ سندھ میں بھی ہے: سردار محمد بخش مہر— فوٹو:فائل

سندھ کے وزیر برائے کھیل سردار محمد بخش مہر نے سندھ کے کرکٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر حق نہ ملنے پر صوبائی کرکٹ بورڈ بنانے کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی یوتھ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس کا وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے افتتاح کیا۔

 سندھ کے وزیر کھیل کا کہنا تھاکہ سندھ کے کرکٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر حق نہ ملا تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے، کرکٹ پنجاب سے کے پی کے تک نہیں بلکہ سندھ میں بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم تک جانے والے سندھ کے کرکٹرز ڈک آؤٹ میں ہی بیٹھے رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ چیمپئنز ٹرافی کا شایان شان طریقے سے استقبال کریں گے، امید ہے کہ قومی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگی۔

وزیر کھیل سندھ نے اعلان کیا کہ یوتھ کانفرنس کا ضلعی سطح تک انعقاد کیا جائے گا۔

مزید خبریں :