پاکستان
03 مارچ ، 2013

8 اکتوبر 1958 ء پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن تھا، اعتزازاحسن

 8 اکتوبر 1958 ء پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن تھا، اعتزازاحسن

لاہور…پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر 1958 ء پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن تھا کیونکہ اس دن ایوب خان نے ہونے والے انتخابات کو کالعدم قراردے کر فوج کے ذریعے ملک کے تمام ادارے اور حکومت کا انتظام اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ان خیالات کااظہار انہوں نینومر صحافی حمید نظامی کی 51 ویں برسی کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔حمید نظامی میموریل سوسائٹی اورایوان اقبال کے اشتراک سے ہونے والی اس تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔سینیٹر اعتزاز احسن کاکہنا تھا کہ مارشل لاء کے بعد ملک کی تاریخ میں بے یقینی کا دور دورا شروع ہوگیا۔اس موقعے پر عارف نظامی اور سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے اپنے خطاب میں حمید نظامی کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ ریاست کو ماں کے جیسا بنا کر ہی ملک ترقی کرسکتا ہے۔

مزید خبریں :