پاکستان
04 مارچ ، 2013

سانحہ عباس ٹاؤن: ہلاک و زخمی افراد کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان

سانحہ عباس ٹاؤن: ہلاک و زخمی افراد کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان

کراچی…صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر وزیراعلٰی سندھ نے عباس ٹاوٴن دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے وزیراعلٰی سندھ سے ٹیلیفون کرکے عباس ٹاوٴن دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں اور وزیراعلٰی سندھ کو ہدایت کی کہ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو 15، 15 لاکھ روپے اور زخمی ہونے والے افراد کو 10، 10 لاکھ روپے امداد دی جائے۔

مزید خبریں :