پاکستان
04 مارچ ، 2013

سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جائے: الطاف حسین

 سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جائے: الطاف حسین

کراچی… متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے کہا ہے کہ سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جائے۔ یہ بات انھوں نے گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ٹیلی پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے کہاکہ عباس ٹاؤن میں ہونے والادھماکہ انتہائی ہولناک ہے جس کی وجہ سے نہ صرف سینکڑوں معصوم وبے گناہ افرادشہیدوزخمی ہوئے بلکہ کئی رہائشی عمارتیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔ انہوں نے گورنرسندھ سے کہاکہ دھماکے کے زخمیوں کے علاج معالجہ پر بھرپور توجہ دی جائے اور اس سانحہ کے باعث بے گھرہونے والے متاثرین کی رہائش ،کھانے پینے اوربحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العبادنے الطاف حسین کویقین دلایاکہ سانحہ کے زخمیوں کے علاج معالجہ پر توجہ دی جارہی ہے، جن متاثرین کے گھرتباہ ہوگئے ہیں انہیں فوری طورپر اسکولوں میں منتقل کیاجارہاہے جہاں ان کے کھانے پینے اور ہرطرح سے خیال رکھا جائے گا۔ الطا ف حسین نے گورنرسندھ سے گفتگو کرتے ہوئے سانحہ عباس ٹاؤن میں درجنوں افرادکی ہلاکت پر تعزیت کی اورزخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

مزید خبریں :