04 مارچ ، 2013
فیصل آباد …فیصل آباد میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کا مطالبہ پورا نہیں ہوا، وکلاء کی ہڑتال 22 ویں روز اور ضلع کونسل چوک میں احتجاجی دھرنا 13ویں روز بھی جاری ہے۔ فیصل آباد میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کے سلسلہ میں وکلاء کی ہڑتال 23 روز سے جاری ہے جبکہ20 فروری سے ضلع کونسل چوک میں دیا گیا ۔احتجاجی دھرنا آج تیرھویں روز بھی جاری ہے۔ دوسری طرف وکلاء کی ہڑتال کے باعث مقدمات کی سماعت نہ ہونے سے سائلین کو پریشانی کا سامنا ہے۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ بنچ کے قیام کی سمری صوبائی کا بینہ سے ایک دو روز میں منظور کروانے کی یقین دہانی پر عملدرآمد نہ ہوا تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گااور ہائیکورٹ بنچ کے قیام کا مطالبہ پورا ہونے تک ہڑتال اور احتجاج جاری رہے گا۔