پاکستان
04 مارچ ، 2013

عباس ٹاؤ ن دھماکا، جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ کونوٹیفکیشن جاری

عباس ٹاؤ ن دھماکا، جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ کونوٹیفکیشن جاری

کراچی… وزیر اعلیٰ سندھ نے عباس ٹاوٴن بم دھماکے کی تحقیقات کے لئے چھ رکنی کمیٹی بنادی جبکہ بم دھماکے میں جاں بحق افراد کیلئے فی کس پندرہ لاکھ روپے معاوضہ کے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ، محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق دھماکے کی تحقیقات کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کے قائم مقام ایڈیشنل آئی جی غلام شبیر شیخ ہونگے ،کمیٹی میں رینجرز کے افسران بھی شامل ہیں۔کمیٹی کو 72 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کی امداد کے لئے نوٹیفکیشن کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین کو پندرہ پندرہ لاکھ روپے اور زخمیوں کو دس لاکھ روپے فی کس معاوضہ دیا جائے گا۔

مزید خبریں :