13 فروری ، 2025
یہ تو بیشتر افراد کے معلوم ہے کہ ایشیا کے امیر ترین شخص بھارت سے تعلق رکھنے والے مکیش امبانی ہیں مگر ان کے بعد دوسرا امیر ترین خاندان کونسا ہے؟
بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں ایشیا کے امیر ترین 20 خاندانوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
اس فہرست کے ٹاپ 10 ناموں میں 4 بھارتی شامل ہیں۔
فہرست کے مطابق امبانی خاندان ایشیا کا امیر ترین خاندان ہے۔
یہ خاندان مجموعی طور پر 90.5 ارب ڈالرز کا مالک ہے اور ریلائنس انڈسٹریز ان کی دولت میں اضافے میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے۔
ایشیا کا دوسرا امیر ترین خاندان تھائی لینڈ سے تعلق رکھتا ہے۔
Chearavanont خاندان مجموعی طور پر 42.6 ارب ڈالرز کا مالک ہے اور اس کے مختلف کاروبار ایشیا بھر میں موجود ہیں۔
انڈونیشیا کے Hartono خاندان کے حصے میں تیسرا نمبر آیا۔
یہ خاندان مجموعی طور پر 42.2 ارب ڈالرز کا مالک ہے۔
بھارت کا Mistry خاندان 37.5 ارب ڈالرز کے ساتھ ایشیا کا چوتھا امیر ترین خاندان قرار پایا۔
اس خاندان کی دولت کا بیشتر حصہ ٹاٹا سنز کے شیئرز کا نتیجہ ہے۔
ہانگ کانگ کے Kwok خاندان کو 5 واں امیر ترین ایشیائی خاندان قرار دیا گیا۔
یہ خاندان 35.6 ارب ڈالرز کا مالک ہے اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں چھایا ہوا ہے۔
تائیوان کا Tsai خاندان 30.9 ارب ڈالرز کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہا۔
بھارت کے جندال خاندان کے حصے میں 7 واں نمبر آیا ۔
یہ خاندان 28.1 ارب ڈالرز کا مالک ہے۔
تھائی لینڈ کا Yoovidhya خاندان 25.7 ارب ڈالرز کا مالک ہے۔
اس کے حصے میں فہرست میں 8 واں نمبر آیا۔
بھارت کا برلا خاندان 23 ارب ڈالرز کے ساتھ 9 واں جبکہ جنوبی کوریا کا لی خاندان 22.7 ارب ڈالرز کے ساتھ ایشیا کا 10 واں امیر ترین خاندان قرار پایا۔