پاکستان
04 مارچ ، 2013

متاثرین کی بحالی وعلاج کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی ، گورنرسندھ

 متاثرین کی بحالی وعلاج کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی ، گورنرسندھ

کراچی…گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ سانحہ عباس ٹاوٴن کے متاثرین کی بحالی اور علاج کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ بے گھر ہونے والوں کی عارضی رہائش اور کھانے پینے کا فوری بندوبست کیا جائے۔ گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کمشنر کراچی کو اس کام میں معروف سماجی تنظیموں سے بھی رابطے میں رہنے کی ہدایت کی اور انہیں بھی تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ گورنر نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کی ہر ممکن نگہداشت یقینی بنائیں اور ان کے اطمینان کے مطابق علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کریں۔

مزید خبریں :