پاکستان
05 مارچ ، 2013

کراچی میں احتجاجی دھرنے ختم، آج سے ڈبل سواری پر پابندی شروع

کراچی میں احتجاجی دھرنے ختم، آج سے ڈبل سواری پر پابندی شروع

کراچی....کلفٹن تین تلوار پر عباس ٹاو¿ن دھماکے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے گرفتار افراد کو گورنر سندھ کی ہدایت پر رہا کردیا گیا ہے جس کے بعد کراچی میں دیے گئے تمام دھرنے ختم کردیے گئے جبکہ شہر میں آج سے ڈبل سواری پر پابندی لگ گئی ہے۔ کلفٹن کے علاقے تین تلوار پر سانحہ عباس ٹاون کے متاثرین کے لیے چندہ جمع کرنے والے طلبہ اور طالبات نے دھرنا دیا تھا،جنھیں منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے جبکہ 5مظاہرین کو پولیس نے گرفتار بھی کرلیا تھا۔دھرنے کے شرکاءکا کہنا تھا کہ وہ پرامن احتجاج کررہے تھے کہ پولیس نے انھیں گھیر کر لاٹھی چارج کردیا۔ جس کے بعد ایم اے جناح روڈ پر نمائش چورنگی، انچولی اور رضویہ سوسائٹی سمیت دیگر علاقوں میں مجلس وحدت مسلمین نے احتجاجی دھرنا دے دیا۔ تاہم گورنر سندھ کی ہدایت پر گرفتار افراد کی رہائی کے بعد کراچی میں تمام احتجاجی مظاہر ے ختم کردیے گئے ۔ دوسری جانب رات 12 بجے کے بعد ڈبل سواری پر پابندی شروع ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :