Time 16 فروری ، 2025
کھیل

لاہور کے شاہی قلعہ میں چیمپئنز ٹرافی کی تقریب، آئی سی سی ہائی آفیشلز کی بھی شرکت

لاہور کے شاہی قلعہ میں چیمپئنز ٹرافی کی تقریب، آئی سی سی ہائی آفیشلز کی بھی شرکت
 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے اراکین بھی شریک ہوئے— فوٹو: پی سی بی

لاہور کے شاہی قلعہ میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تقریب ہوئی۔

شاہی قلعہ کےدیوان عام میں ہونے والی تقریب میں آئی سی سی اور  پی سی بی کے ہائی آفیشلز کے علاوہ 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے اراکین بھی شریک ہوئے۔

تقریب میں اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمداحمدخان، صوبائی وزیرکھیل فیصل کھوکھر سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

 تقریب سے خطاب میں محسن نقوی کا کہناتھاکہ چیمپئنز ٹرافی 2017 کی ونرز  پاکستان ٹیم کوخاص طور پرخوش آمدیدکہتاہوں، چار ٹیمیں پاکستان آچکی ہیں، آسٹریلیا اورانگلینڈکی ٹیمیں 48 گھنٹوں میں پہنچ جائیں گی۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے ایونٹ کےلیے بڑی محنت کی، اسٹیڈیمز ریکارڈ وقت میں اپ گریڈ کیے، اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن میں شامل ورکرز  نے بڑی محنت کی۔

ان کا کہنا تھاکہ تین ملکی ٹورنامنٹ کی میزبانی کی اور آئی سی سی ٹیم نےانتظامات دیکھے، آئی سی سی ٹیم نے بھی بڑی محنت کی، انہیں سراہتا ہوں، اب وقت ہے کہ اسٹیڈیمز کو بھرا جائے اور ایونٹ کوانجوائے کیاجائے۔

 تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم نے ایونٹ کا آفیشل ترانہ گایا ، آخر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

مزید خبریں :