Time 18 فروری ، 2025
جرائم

کراچی: طارق روڈ پر جیولر کی شاپ سے حوالہ ہنڈی میں ملوث شخص گرفتار

کراچی: طارق روڈ پر جیولر کی شاپ سے حوالہ ہنڈی میں ملوث شخص گرفتار
کراچی میں طارق روڈ پر جیولرز شاپ سے 35 ہزار امریکی ڈالر اور 60 لاکھ روپے برآمد کیے گئے: ایف آئی اے/ فائل فوٹو

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق کراچی میں طارق روڈ پر جیولرز شاپ سے 35 ہزار امریکی ڈالر اور 60 لاکھ روپے برآمد کیے گئے جب کہ ایک ملزم کو گرفتار کیا جس پر حوالہ ہنڈی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی نے بتایا کہ کارروائی ایف آئی اے کے کو آپریٹ کرائم سرکل کے عملے نے کی، اس دوران حوالہ ہنڈی کے شواہد اور موبائل فون سے بھی ریکارڈ برآمد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :