Time 18 فروری ، 2025
کھیل

چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی دبئی کے ٹکٹ لینے والے شائقین کے ویزوں کیلئے متحرک

چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی دبئی کے ٹکٹ لینے والے شائقین کے ویزوں کیلئے متحرک
پی سی بی متحدہ عرب امارات حکام کی جانب سے ویزوں کے بروقت اجرا کیلئے پر امید ہیں، ذرائع/ فائل فوٹو 

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں شرکت کے خواہش مند پاکستانی شائقین کے ویزوں کے لیے کوششیں تیز کردیں۔ 

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پاکستانی صحافیوں، شائقین کرکٹ اور  ایکریڈیشن کارڈ رکھنے والوں کے ویزوں کے حصول کے لیے  ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور یو اے ای حکام سے رابطہ کرلیاہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی متحدہ عرب امارات حکام کی جانب سے ویزوں کے بروقت اجرا کیلئے پر امید ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق پاک بھارت میچ کے ٹکٹ رکھنے والے شائقین نے اپنے ویزوں کے حصول کے لیے پی سی بی سے رجوع کیا تھا۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا جس کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ 


مزید خبریں :