Time 19 فروری ، 2025
دلچسپ و عجیب

پانی کی بوتل پر موجود رنگ برنگے ڈھکن کس جانب اشارہ کرتے ہیں؟

پانی کی بوتل پر موجود رنگ برنگے ڈھکن کس جانب اشارہ کرتے ہیں؟
بوتلوں پر موجود یہ رنگین ڈھکن اچھے تو لگتے ہیں لیکن یہ بوتلوں کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے نہیں بلکہ کسی خاص وجہ کے لیے استعمال ہوتے ہیں/ فائل فوٹو

آپ نے اکثر پانی کی بوتلیں خریدی ہوں گی لیکن ان کے رنگ برنگی ڈھکنوں پر کبھی غور نہیں کیا ہوگا کہ وہ کیوں مختلف رنگوں میں ہوتے ہیں۔

بوتلوں پر موجود یہ رنگین ڈھکن اچھے تو لگتے ہیں لیکن یہ بوتلوں کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے نہیں بلکہ کسی خاص وجہ کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

پانی کی بوتل پر آپ نے صرف ہلکے نیلے رنگ کا ہی ڈھکن دیکھا ہوگا جس کا مطلب ہے یہ نیلا رنگ صرف پینے کا پانی (منرل واٹر) کیلئے ہی استعمال ہوا ہے۔

اگر کسی بوتل پر ہرے رنگ کا ڈھکن ہے تو اس کا مطلب ہے بوتل میں موجود پانی میں کوئی فلیور شامل کیا گیا ہے۔

اگر پانی کی بوتل پر سفید رنگ کا ڈھکن ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پانی کو مشین کے ذریعے صاف کیا گیا ہے اور اگر بوتل کا ڈھکن کالا ہے تو پانی الکلائن ہے، یہ پانی عام پانی کی بوتلوں سے زیادہ مہنگا اور صحت کے لیے بہتر ہے۔

اگر پانی کی بوتل پر پیلے رنگ کا ڈھکن ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پانی میں وٹامنز اور الیکٹرولائٹس کی آمیزش ہے۔

مزید خبریں :