Time 18 فروری ، 2025
دلچسپ و عجیب

ویڈیو: امتحان میں تاخیر پر طالب علم پیرا گلائیڈنگ کے ذریعے امتحانی مرکز پر پہنچ گیا

بھارت میں ایک طالب علم نے امتحان میں تاخیر کا شکار ہونے پر سڑک کے بجائے آسمان کا راستہ اختیار کیا جس نے نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کیا بلکہ سب کی توجہ بھی سمیٹ لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہارشٹرا سے تعلق رکھنے والا سمرتھ مہانگڑے کالج کا طالب علم ہے جو پیرا گلائیڈنگ کے مقام Harrison Folly Point پر گنے کے جوس کا اسٹال لگاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے امتحان والے دن بھی سمرتھ سیاحوں کو جوس بیچنے میں مصروف تھا جس وجہ سے اسے امتحان میں تاخیر ہوگئی اور اس نے ایک انوکھا طریقہ اپنایا جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

سمرتھ کا امتحان شروع ہونے میں صرف 15 سے 20 منٹ رہ گئے تھے جس پر اس نے سڑک پر ٹریفک میں پھنسنے کے بجائے آسمان کا راستہ اختیار کیا اور پیراگلائیڈنگ کا سہارا لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالب علم اپنے امتحانی مرکز کے قریب باحفاظت لینڈ ہوگیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :