پاکستان
05 مارچ ، 2013

شاہ زیب قتل کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخواست مسترد

شاہ زیب قتل کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخواست مسترد

کراچی…انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔شاہ زیب قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخواست ملزم شاہ رخ جتوئی کے وکیل شوکت زیدی نے دی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مقدمہ انسداد دہشت گردی دفعات کا نہیں بنتا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کردی۔ مقدمے کی سماعت سات مارچ سے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج غلام مصطفی میمن ہی کریں گے۔

مزید خبریں :