Time 21 فروری ، 2025
بلاگ

امن مشقیں:چین کیلئے مندوبین سےتبادلےکا موقع؟

چین نے امن مشقوں کو چینی بحریہ کے دیگر مندوبین سے تبادلے میں معاونت کا موقع قراردیا ہے۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نےامن مشقوں میں شرکت کیلئے آئے چینی بحریہ کے سپلائی شپ کا دورہ کیا تھا،کیپٹن اور سینئر افسروں سے بات چیت کی اوربعد میں جہاز کے مختلف حصے بھی دیکھے، انہیں جہاز پرموجود متعلقہ آلات کے پیرامیٹرز اور 47 ویں چینی نیول ایسکورٹ ٹاسک فورس کے مشنزسے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

چینی فوج کے افسرنے کہا ان کاچین تمام ملکوں کے ساتھ پرامن ترقی کےرستہ کی وکالت کرتا ہے، ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ امن حاصل کرسکیں،اسے محفوظ بنائیں اوراس کالطف اٹھائیں، یہی وجہ ہے کہ چینی بحریہ کثیرالقومی امن مشقوں سے کبھی غیرحاضر نہیں رہی کیونکہ ان کا فوکس امن ہے،اسے یہ دیکھ کرخوشی ہے کہ یہ انیشی ایٹو وسیع اورترقی پارہا ہے۔

چینی بحریہ کے افسروں نے امن ڈائیلاگ میں بھی شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف ممالک سے آئے مندوبین کی رائے سنی، چین کی وزارت برائے قومی دفاع کے ترجمان نے کہا کہ چینی فوج عالمی ذمہ داریوں کو پورا کرتی رہے گی، دنیا کے امن اور استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات بھی جاری رہیں گے، امن مشقوں کو انہوں نے میری ٹائم سکیورٹی کے لیے مشترکہ عزم قراردیا۔

چینی فوج کے افسر نے کہا کہ وہ امن مشقوں کاانعقاد کرنیوالی بردار پاک بحریہ کی کامیابیوں کیلئے دعاگوہیں اورامن ڈائیلاگ کا نیاانیشی ایٹیو علاقائی میری ٹائم سکیورٹی تعاون میں نئی روح پھونک رہا ہے۔

امن مشقیں:چین کیلئے مندوبین سےتبادلےکا موقع؟

چین کے ڈینفس اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ نے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات بھی کی۔

پاک بحریہ کے اعلیٰ افسروں کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی بحریہ کے قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں اوران مشقوں سے یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

امن مشقوں میں امریکا،برطانیہ اورآسٹریلیا جیسے حریفوں کی موجودگی کے باوجود چین کی بھرپورشرکت کو اس بات کا عکاس قراردیا جارہا ہے کہ پاکستان ہرملک سے اپنے تعلقات کو کس قدر اہمیت دیتا ہے۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔