پاکستان
05 مارچ ، 2013

سانحہ عباس ٹاوٴن کا مقدمہ دو دن بعد نامعلوم افراد کیخلاف درج

سانحہ عباس ٹاوٴن کا مقدمہ دو دن بعد نامعلوم افراد کیخلاف درج

کراچی…سانحہ عباس ٹاوٴن کا مقدمہ دو دن بعد نامعلوم افراد کیخلاف درج کر لیا گیا۔سانحے میں 49 افراد جاں بحق، 140 زخمی ہوئے۔ دھماکے کے از خود نوٹس کی سماعت کراچی بد امنی کیس کے ساتھ کل ہوگی،چیف جسٹس خود کراچی رجسٹری میں سماعت کریں گے۔ پولیس کے مطابق سچل تھانے درج ایف آئی آر سرکار کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی اور ایکسپلوزیف ایکٹ کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گئی ہے۔ ایف آئی ار کے مندرجات کے مطابق عباس ٹاوٴن میں دھماکہ گاڑی کے ذریعے کیا گیا ہے۔ دھماکے میں 49 افراد جاں بحق اور 124 افراد زخمی ہوئے۔ بم دھماکے میں 40 سے زائد دکانیں اور 60 سے زائد فلیٹس کو نقصان پہنچا ہے۔ عباس ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے چھ رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے فی کس پندرہ لاکھ روپے معاوضہ کا نوٹی فکیشن جاری کردیاگیا ہے۔ کمیٹی 72 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی جس میں 36 گھنٹے گزر چکے ہیں ۔

مزید خبریں :