پاکستان
01 مارچ ، 2012

نااہلی کیس: بابر اعوان کے عدالتی معاونین پر اعتراضات مسترد

نااہلی کیس: بابر اعوان کے عدالتی معاونین پر اعتراضات مسترد

لاہور … ہائی کورٹ نے نااہلی کیس پر بابراعوان کی طرف سے عدالت کے مقررکردہ معاونین پر اعتراضات مسترد کردئیے اورقراردیاکہ غیر جانبدار معاونین کا تقرر کیا ہے جو آئین، قانون اور روایات کے مطابق ہے۔ ڈاکٹر بابر اعوان کی طرف سے عدالتی معاونین سلمان اکرم راجا، سلمان منصور اوراے کے ڈوگر پر اعتراض کیاگیاتھاکہ یہ معاونین پیپلزپارٹی، اس کے شریک سربراہ اور درخواست گزار کے ساتھ عناد رکھتے ہیں اوران کا نواز شریف اور شہباز شریف سے گہرا تعلق ہے اس لئے ان کی موجودگی میں انصاف کی توقع نہیں، لہٰذا عدالت ان معاونین کی تقرری کافیصلہ واپس لے۔جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ معاونین نے صرف آئین اورقانون کی روشنی میں ہی دلائل دینا ہیں اس لئے ذاتی یا سیاسی مخالفت کو اجاگر نہ کیا جائے۔ اس پر بابر اعوان کے وکیل نے کہاکہ وہ اس معاملہ کو عدالت پر چھوڑتے ہیں۔ جس کے بعد عدالتی معاون خواجہ حارث نے درخواست قابل پذیرائی ہونے پر دلائل دئیے۔ عدالتی معاون سلمان اکرم راجا کے دلائل جاری تھے کہ عدالت نے مزید کارروائی جمعہ تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :