Time 25 فروری ، 2025
پاکستان

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں تعمیراتی کام کے دوران 2 مزدور سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں تعمیراتی کام کے دوران 2 مزدور سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں تعمیراتی کام کے دوران 2 مزدور سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق تعمیراتی کام کے دوران ایک مزدور کا پاؤں سلپ ہوا اور سیوریج لائن میں جاگرا اسے بچانے کے لیے دوسرا مزدور نیچے اترا تو وہ بھی پانی کے بہاؤ میں بہہ گیا۔

 فوری طور پر ریسکیو حکام کو موقع پر طلب کیا گیا جنہوں نے کچھ ہی دور سیوریج لائن سے دونوں مزدوروں کی لاشیں نکال لیں۔ 

لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا ۔ 

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت غفار اور طفیل کے نام سے کی گئی جن کا آبائی تعلق پنجاب سے تھا۔

مزید خبریں :