25 فروری ، 2025
رحیم یار خان میں پوتے کی جانب سے اتفاقیہ گولی چلنے سے دادی جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں بچے سے اتفاقیہ بندوق چلی جس سے گولی سامنے بیٹھی 40 سالہ خاتون کو لگی اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق اہلخانہ نے بتایا کہ پوتا بندوق سے چھیڑ چھاڑ کررہاتھا کہ گولی چل گئی اور دادی کو لگی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ اتفاقیہ حادثہ ہے یا کوئی اور معاملہ، اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں جب کہ خاتون کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔