Time 26 فروری ، 2025
پاکستان

ملک کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش، مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق

ملک کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش، مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق
فوٹو: فائل

ملک کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی اس دوران مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ  ہوگیا۔

خیبر پختونخواہ کے علاقے کرک میں بارش سے مکان کی چھت گرنے سے 2  بچے  جبکلہ آزاد کشمیر کی وادی گریس میں برفانی تودہ گرنےسے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بلوچستان میں کوژک ٹاپ، شیلاباغ، قلعہ عبداللہ، پشین اور زیارت میں بارش کو برف باری ہوئی۔

بارش کے باعث بلوچستان میں بجلی اور مواصلات کا نظام متاثرہوگیا۔

اس کے علاوہ پنجاب میں بھکر ، جہلم، میانوالی، گوجرانوالہ، بھیرہ، کوٹ ادو، خوشاب، سرگودھا سمیت دیگر شہروں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

مزید خبریں :