Time 26 فروری ، 2025
دنیا

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
فوٹو: فائل

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوڈانی فوجی طیارہ منگل کے روز خرطوم کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔

سوڈانی فوجی ذرائع نے بتایا کہ حادثےکے نتیجے میں  طیارے میں سوار عملے سمیت سوڈانی فوج کے تمام اہلکار ہلاک ہوگئے۔

طیارے میں سوار فوجی اہلکاروں کی اصل تعداد کے حوالے سے کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئیں۔  

مزید خبریں :