Time 26 فروری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

کبریٰ خان کا دل موہ لینے والا عروسی لباس کتنے کا تھا؟

کبریٰ خان کا دل موہ لینے والا عروسی لباس کتنے کا تھا؟
کبریٰ خان کی جانب سے پہنے گئے اس غرارے کو ’برائے کبریٰ‘ کا نام دیا گیا ہے__فوٹو: کبریٰ خان/انسٹاگرام

پاکستان کی معروف اور صفِ اول کی اداکارہ کبریٰ خان نے اپنے قریبی دوست اداکار گوہر رشید کے ساتھ شادی کر لی جس کی کچھ تقریبات مکہ مکرمہ اور کچھ پاکستان میں ہوئیں۔

انڈسٹری کا نوبیاہتا جوڑا مکہ مکرمہ میں ہونے والے نکاح کے بعد آج کل پاکستان میں شادی کی تقریبات میں مصروف ہے۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید اپنی شادی کے سلسلے میں ہونے والی ہلے گلے سے بھرپور تقریبات کی نت نئی خوبصورت ویڈیوز اور تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کررہے ہیں۔

کبریٰ اور گوہر کی نئی پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں کبریٰ خان نے شادی کی مرکزی تقریب سے تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے حسین ترین عروسی لباس، بلش پِنک رنگ کے غرارے پر ڈیزائنر کا شکریہ ادا کیا۔

کبریٰ خان کا دل موہ لینے والا عروسی لباس کتنے کا تھا؟
فوٹو: اسکرین گریب

ملبوسات کی ویب سائٹ کے مطابق کبریٰ خان کی جانب سے اپنی شادی کی مرکزی تقریب پر پہنے گئے اس غرارے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار روپے ہے۔

کبریٰ خان کی جانب سے پہنے گئے اس غرارے کو ’برائے کبریٰ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :