26 فروری ، 2025
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت اور پاکستانی ماڈل ڈوڈی خان نے اپنے تعلقات کی حقیقت بتادی۔
راکھی ساونت اور ڈوڈی خان کی شادی کی خبریں کئی روز سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں، ڈوڈی خان نے ایک ویڈیو کے ذریعے راکھی ساونت کو شادی کیلئے پروپوز کیا تھا جس کے بعد راکھی پاکستان کی بہو بننے کیلئے تیار ہوگئی تھیں۔
تاہم سوشل میڈیا پر کافی تنقید کے بعد ڈوڈی خان نے راکھی ساونت سے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا اور ان کیلئے پاکستانی لڑکا ڈھونڈنے کا بھی کہا تھا۔
اس دوران مفتی قوی نے بھی راکھی کو شادی کی پیشکش کی جسے راکھی نے مسترد کردیا۔
ایک انٹرویو میں راکھی ساونت نے اس بات کی تصدیق بھی کی تھی کہ ڈوڈی خان ان کیلئے انگوٹھی کے ساتھ دبئی میں ملنے والے ہیں اور اب اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آگئی ہے۔
ویڈیو میں ڈوڈی خان نے بھارتی اداکارہ کو انگوٹھی تو پہنائی لیکن یہ انگوٹھی انہوں نے دوستی کے نام کی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔