Time 26 فروری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ نے سود کو ’حرام‘ کہہ کر لینے سے منع کردیا تھا: بالی وڈ پروڈیوسر کا انکشاف

شاہ رخ نے سود کو ’حرام‘ کہہ کر لینے سے منع کردیا تھا: بالی وڈ پروڈیوسر کا انکشاف
’شاہ رخ نے فلم ’ اتفاق‘ بنانے کیلئے میرے کہنے پر مالی معاونت کی تھی: رینو چوپڑا/ فائل فوٹو

بھارت کے مرحوم فلم میکر روی چوپڑا کی اہلیہ اور پروڈیوسر رینو چوپڑا نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے سود لینے سے انکار کا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رینو چوپڑا نے انکشاف کیاکہ ’شاہ رخ نے فلم ’ اتفاق‘ بنانے کیلئے میرے کہنے پر مالی معاونت کی تھی اور جب انہیں دیگر سرمایہ کاروں کی طرح سود کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے اسے حرام کہہ کر لینے سے مکمل طور پر  انکار کردیا‘۔

رینو چوپڑا نے بتایا کہ ’جب ہم نے  فلم  اتفاق بنانے کا ارادہ کیا تو  میں نے شاہ رخ سے ملاقات کے دوران مالی معاونت طلب کی، میں نے شاہ رخ کو بتایا کہ میرے پاس اس فلم کیلئے پیسے نہیں ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ وہ میں لگا دو ں گا، یہ میرے سب سے چھوٹے بیٹے کی پہلی فلم تھی  جس پر پیسہ لگانے سے پہلے شاہ رخ نے اسٹوری پڑھی بھی نہیں تھی‘۔

 پروڈیوسر نے بتایا کہ ’فلم بننے کے بعد تمام سرمایہ کاروں نے عموماً سود کی شرح پر پیسہ لیا لیکن شاہ رخ نے سود لینے سے یہ کہہ کر انکار کیا کہ یہ میرے لیے حرام ہے اس لیے میں یہ نہیں لوں گا’۔

واضح رہے کہ فلم  ’اتفاق‘   ابھے چوپڑا کی ڈائریکشن میں بننے والی ان کی ڈیبیو فلم تھی،  فلم میں سدھارتھ ملہوترا، اکشے کھنہ اور سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ  باکس آفس پر فلم  نے 51.47  کروڑ بھارتی روپے کمائے تھے۔

مزید خبریں :