Time 26 فروری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

بہروز سبزواری نے طلاق کا ذمہ دار لڑکیوں کو ٹھہرا دیا

بہروز سبزواری نے طلاق کا ذمہ دار لڑکیوں کو ٹھہرا دیا
حال ہی میں اداکار بہروز سبزواری نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے معاشرے میں بڑھتی طلاق کے حوالے سے گفتگو کی/ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکارہ بہروز سبزواری نے طلاق کا ذمہ دار لڑکیوں کو ٹھہرا دیا۔

حال ہی میں اداکار بہروز سبزواری نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے معاشرے میں بڑھتی طلاق کے حوالے سے گفتگو کی۔

بہروز سبزواری نے طلاق کی بڑھتی شرح کا ذمہ دار لڑکیوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے 20 کروڑ کے بجٹ والی مہنگی ترین شادیوں میں شرکت کی ہے لیکن وہ شادیاں کچھ مہینے کے بعد ختم ہوجاتی ہیں۔

سینئر اداکار نے کہا کہ آج کل پسند کی شادیاں زیادہ ہوتی ہیں، شادیوں کے حالات بدل چکے ہیں، شادی سے پہلے کچھ اور شادی کے بعد کہانیاں کچھ اور ہوتی ہیں۔

بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ والدین اپنی بیٹیوں کو بہت زیادہ لاڈ پیار کرتے ہیں، ان سے کہتے ہیں فکر نہ کرو ہم نے آپ کی شادی پر 10کروڑ خرچ کیے ہیں، یہ ماں باپ لڑکی کو بگاڑ دیتے ہیں جس کے نتیجے میں لڑکیاں خود کو سمجھتی ہیں کہ وہ گھوڑے پر آئی ہیں اور ہنٹر ان کے ہاتھ میں ہے، شوہر کتنا ہی خراب  کیوں نہ ہو، وہ بلآخر اپنے والدین کی اولاد ہے۔

مزید خبریں :