Time 26 فروری ، 2025
جرائم

صارم قتل کیس میں زیرِ حراست تمام افراد شہر نہ چھوڑنے کی شرط پر رہا

صارم قتل کیس میں زیرِ حراست تمام افراد شہر نہ چھوڑنے کی شرط پر رہا
تفتیش، شواہد، حالات اور واقعات پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مطابقت نہیں رکھتے: ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ/ فائل فوٹو

کراچی: صارم قتل کیس میں زیرِ حراست تمام افراد کو شہر نہ چھوڑنے کی شرط پر رہا کردیا گیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق تفتیش، شواہد، حالات اور واقعات پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مطابقت نہیں رکھتے، کیس کو منطقی انجام پر پہنچانے کے لیے فارنزک ماہرین کی مدد لی جائے گی۔

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے مزید بتایا کہ صارم قتل کیس میں زیرِ حراست تمام افراد کو شہر نہ چھوڑنے کی شرط پر رہا کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ آئی جی سندھ نے محکمہ داخلہ کو خط لکھا ہے اور فارنزک ماہرین کا بورڈ شواہد کا دوبارہ جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق صارم کو مبینہ اغوا کے 5 روزبعد قتل کیا گیا تھا اور اس کی لاش نارتھ کراچی سے7جنوری کو ملی تھی جب کہ حراست میں لیے گئے افراد میں مدرسےکا معلم، پلمبر، 3 چوکیدار اور 2 رہائشی شامل ہیں۔

مزید خبریں :