27 فروری ، 2025
گوگل نے اپنا رزلٹس اباؤٹ فیچر ری ڈیزائن کر دیا ہے۔
اس ٹول کے ذریعے صارفین کو گوگل سرچ میں ظاہر ہونے والی ان کی ذاتی تفصیلات پر زیادہ کنٹرول دیا گیا ہے۔
اس مقصد کے لیے ایک نیا پرو ایکٹیو مانیٹرنگ ہب تیار کیا گیا ہے جو پہلے سے دستیاب رزلٹس اباؤٹ یو فیچر کو زیادہ بہتر بنائے گا۔
ری ڈیزائن فیچر کے ذریعے صارفین کو اس وقت نوٹیفائی کیا جائے گا جب ان کی ذاتی تفصیلات جیسے فون نمبر اور گھر کا پتہ وغیرہ سرچ رزلٹس میں موجود ہوں گے۔
صارفین اس نوٹیفکیشن کے بعد مانیٹرنگ ہب میں تفصیلات کو سرچ سے ڈیلیٹ کرنے کی درخواست کرسکیں گے۔
اسی طرح گوگل سرچ میں بھی انہیں تفصیلات ڈیلیٹ کرنے سے متعلق آپشنز دستیاب ہوں گے جس کے لیے انہیں کسی بھی سرچ رزلٹ کے برابر میں موجود تھری ڈاٹس مینیو میں جانا ہوگا۔
صارفین کے پاس پرانے سرچ رزلٹس کو اپ ڈیٹ کرنے کا آپشن بھی ہوگا، یعنی اگر کسی پرانی ویب سائٹ کی سرچ سمری جس میں آپ کی تفصیلات موجود ہوں گی ، تو آپ انہیں ہٹانے یا ویب پیج کو اپ ڈیٹ کرنے کی درخواست کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ گوگل کی جانب سے رزلٹس اباؤ یو فیچر 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا جس کا مقصد آن لائن صارفین کی پرائیویسی کو تحفظ فراہم کرنا تھا۔
اس موقع پر گوگل کی جانب سے صارفین کی نامناسب ذاتی تصاویر کے حوالے سے گوگل پالیسی کو بھی اپ ڈیٹ کیا تھا تاکہ وہ سرچ رزلٹس سے اپنی ایسی تصاویر کو ہٹا سکیں۔