06 مارچ ، 2013
اسلام آباد…ملک بھر میں موسم خشک ہے ،گلگت بلتستان میں برفباری سے بند ہونے والے تمام راستے کھول دیئے گئے ہیں۔ چترال میں برفانی تودے گرنے سے کئی مقامات پر راستے بند ہیں۔ مالاکنڈ ڈویژن میں موسم صاف ہے۔ بالائی علاقوں مالم جبہ اورکالام کے پہاڑوں پرجمی برف کی وجہ سے میدانی علاقوں میں موسم رات میں سرد ہوجاتا ہے۔ چترال کے علاقوں گرم چشمہ روڈ اورگبور روڈ میں برفانی تودے گرنے سے راستے بند ہوگئے ہیں جس سے لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔گلگت بلتستان کے علاقوں غذر،استور ،ہنزہ نگر اور دیامر میں موسم صاف ہوگیا ہے۔ بارش اور برفباری کے بعد تمام رابطہ سڑکیں کھول دی گئی ہیں اور ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی ہے۔