06 مارچ ، 2013
کیپ کینورل…ناسا ماہرین کا کہنا ہے کہ مریخ پر بھیجی گئی گاڑی کیوروسٹی کی فنی خرابی درست ہورہی ہے اور آئندہ ہفتے کیوریوسٹی دوبارہ کام شروع کر دے گی ناسا کی لیب کے ماہرین نے بتایا ہے کہ کیوریوسٹی کی میموری میں کچھ خرابی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے وہ درست طور پر اپنی سرگرمیاں انجام نہیں دے پا رہی تھی مگر اب اگلے ہفتے سے وہ مکمل طور پر فعال ہوجائے گی۔ ہفتے کو کیوریوسٹی کو سیف موڈ میں چلایا گیا تھا۔ ڈھائی ارب ڈالر کے اس مشن کا آغاز گذشتہ اگست میں کیورسیٹی کے مریخ پر اترنے سے ہوا تھا۔