06 مارچ ، 2013
لاہور…جسٹس طارق مسعود نے سپنا خان کیس کی تفتیش تبدیل کرنے اور جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم سے تحقیقات کرانے کے حوالے سے مثل خان کی درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی ہے۔جسٹس طارق مسعود نے کیس جسٹس نجم الحسن کی عدالت کے روبرو لگانے کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا ہے جبکہ کیس پر مزید کارروائی 8مارچ تک ملتوی کر دی۔