پاکستان
06 مارچ ، 2013

لاہور پولیس کے اہلکار نے خود کشی کر لی

لاہور پولیس کے اہلکار نے خود کشی کر لی

لاہور…لاہورکے علاقے جی او آرون میں جسٹس سردار طارق مسعودکی رہائش گاہ پرڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار نے خود کشی کر لی۔پولیس کے مطابق پنجاب کانسٹیبلری میں 6 ماہ قبل تعینات ہونے والے ریٹائرڈ فوجی تسلیم انجم نے سرکاری رائفل سے اپنی گردن پر گولی مار لی،تسلیم کی جیب سے ایک تحریر ملی ہے جس پر لکھا ہے کہ وہ بے قصور ہے ،اس پرلگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں، اس زندگی سے موت بہتر ہے۔بتایاگیاہے کہ تسلیم انجم کھرڑیانوالہ ضلع فیصل آبادکارہائشی تھا اور آج صبح ہی بیٹی کی شادی کر کے واپس لوٹا تھا۔اس کی خودکشی کی اطلاع پر جسٹس سردار طارق مسعودہائی کورٹ کے سینئر افسروں اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے،پولیس نے تسلیم انجم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی۔

مزید خبریں :