پاکستان
06 مارچ ، 2013

سرگودھا : کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا ،سر پر بیٹ لگنے سے نوجوان ہلاک

سرگودھا : کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا ،سر پر بیٹ لگنے سے نوجوان ہلاک

سرگودھا…سرگودھا میں کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑیوں میں جھگڑا ایک کھلاڑی کی موت کا سبب بن گیا، نوجوان سر پر بیٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق قصبہ ساہی وال کے ہائیر سیکنڈری اسکول کے کرکٹ گراوٴنڈ میں میچ کے دوران دو کھلاڑیوں میں تلخ کلامی ہوگئی۔جھگڑا اتنا بڑھا کہ ایک نے دوسرے کے سر پر کرکٹ بیٹ دے ماراجس سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔اسے اسپتال لے جایاگیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :