پاکستان
06 مارچ ، 2013

پشاور پولیس کی کاروائی ،اشتہاری سمیت دو جرائم پیشہ افراد گرفتار

پشاور پولیس کی کاروائی ،اشتہاری سمیت دو جرائم پیشہ افراد گرفتار

پشاور…پشاور پولیس نے مختلف کاروائیوں میں ایک اشتہاری سمیت دو جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود مین کی گئی کاروائی کے دوران عاصم نامی منشیات فروش کو گرفتار کر لیاگیا جس کے قبضہ سے چار کلو گرام چرس بھی برآمد ہوئی۔ دوسری کاروائی میں حکیم خان نامی اشتہاری ملزم کو گرفتار کیاگیا،ملزم قتل اقدام قتل اور ڈکیتی کی وارداتو ں میں مطلوب تھا۔

مزید خبریں :