03 مارچ ، 2025
بالی وڈ ریپر اور سنگر یویوہنی سنگھ نے شراب چھوڑ دینے کا انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنؤ میں ایک کانسرٹ کے دوران یو یو ہنی سنگھ نے اعتراف کیا کہ وہ چند سال قبل صحت کے حوالے سے تاریک دنوں کا سامنا کرچکے ہیں جس نے ان کی پیشہ ورانہ زندگی کو بھی متاثر کیا۔
دوران گفتگو ہنی سنگھ نے اپنے موجودہ لائف اسٹائل پر بات کی اور ساتھ ہی ناقدین کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔
بھارتی گلوکار نے اعتراف کیا کہ ’عیاشی کاری تو دل کھول کرکی، شراب بھی دل کھول کر پی لیکن میرے دوست، بہنوں اور بھائیوں، میں نے دارو چھوڑ دی ہے، آپ بھی نشے وشے چھوڑو آج کل میں صرف پانی پی رہا ہوں۔‘
دوسری جانب یو یو ہنی سنگھ نے یوٹیوب پوڈ کاسٹس پر اپنے خلاف گفتگو کرنے والوں سے متعلق کہا ’ آج کل بہت سارے لوگ یوٹیوب پر پوڈ کاسٹ کرتے ہیں، میرے بارے میں الٹا سیدھا بولتے ہیں، انہیں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہم یہاں تب سے ہیں جب یوٹیوب بھی نہیں تھا، یہ بال ایسے ہی تھوڑی سفید ہوئے ہیں‘۔