06 مارچ ، 2013
پشاور…خیبر ایجنسی میں نامعلوم افراد انسداد پولیو ٹیم سے ویکسی نیشن اور دیگر سامان چھین کر لے گئے۔ایجنسی سرجن خیبر ایجنسی ڈاکٹر سمین شنواری کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقے پیرو خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے انسداد پولیو مہم کی ٹیم سے ویکسی نیشن اور دیگر سامان چھین لیا۔ڈاکٹر سمین کے مطابق ملزمان نے پولیو مہم بند کرنے کی دھمکی بھی دی،خیبر ایجنسی میں انسداد پولیو مہم کا تیسرا روز تھا۔