پاکستان
06 مارچ ، 2013

اے این پی کے سینیٹر اعظم خان ہوتی کااپنے قانونی مشیر پر تشدد

اے این پی کے سینیٹر اعظم خان ہوتی کااپنے قانونی مشیر پر تشدد

پشاور…مردان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے والد سینیٹر اعظم خان ہوتی کے مبینہ تشدد سے زخمی ہو نے و الے کوثر علی شاہ ایڈوکیٹ کے والد نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس اور جیو نیوز سے گفتگو میں سینیٹر اعظم خان کے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والے قانونی مشیر کوثر علی شاہ کے والد جمشید علی خان کا کہنا تھا کہ اعظم خان کا ان کے بیٹے سے جائیداد کے سلسلے میں تنازعہ چلا آرہا تھا جس پر پولیس اس کے بیٹے کو بندوق کی نوک پر مقامی حجرے میں لے گئی جہاں اعظم ہوتی اور ان کے محافظوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اسے چھت سے نیچے گرا دیا گیا۔انہوں نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعہ کا نوٹس لیں۔

مزید خبریں :