06 مارچ ، 2013
اسلام آباد…پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے چیئرمین ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ کمیٹی کے افسران نے تربیت کے نام پرغیر ملکی دورے کر لیے مگر ویب سائٹ نہیں بنائی، 13 اپریل تک پی اے سی کی ویب سائٹ بنائی جائے ورنہ ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔چیئرمین ندیم افضل چن کی زیر صدارت پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی کی ویب سائٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی ، ندیم افضل چن کا کہناتھا کہ 8 ماہ سے کام ہو رہا ہے، ابھی تک ویب سائٹ نہیں بنی، بیورو کریسی رکاوٹ بنی ہوئی ہے،یو ایس ایڈ نے اسٹاف کو ٹریننگ کے لیے تھائی لینڈ بھجوایا، افسران نے غیر ملکی دورہ کر لیا مگر کام نہیں کیا۔