پاکستان
06 مارچ ، 2013

16 مارچ سے پہلے نگراں وزیراعظم کا اعلان کر دیا جائیگا،خورشید شاہ

16 مارچ سے پہلے نگراں وزیراعظم کا اعلان کر دیا جائیگا،خورشید شاہ

اسلام آباد…وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 16 مارچ سے پہلے نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا، صدر چاروں وزرائے اعلیٰ سے مشاورت کے بعد انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ اسلام آباد میں جیو نیو ز سے گفت گوکرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انتخابات کے التواء کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، یہ مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، ابھی دس دن باقی ہیں، 16 مارچ کی رات 12 بجے کے بعد نگران حکومت ہو گی، ملک بھر میں انتخابات ایک ہی دن ہوں گے،صدر چاروں وزرائے اعلیٰ سے مشاورت کے بعد تاریخ کا اعلان کریں گے۔ سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کے سروے سے متعلق سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اصل سروے تو انتخابات کے دن ہی ہو گا۔

مزید خبریں :