پاکستان
06 مارچ ، 2013

قانون کی حکمرانی ناانصافیوں کاخاتمہ کرے گی،جسٹس دوست محمد

 قانون کی حکمرانی ناانصافیوں کاخاتمہ کرے گی،جسٹس دوست محمد

پشاور…چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی معاشرہ سے ناانصافیوں اوربرائیوں کاخاتمہ کرے گی۔پشاورجوڈیشل اکیڈمی میں ریسرچ ونگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ دوست محمد خان کا کہناتھا کہ عدلیہ کی صلاحیتوں میں اضافے سے معاشرہ کے تمام شعبوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ان کا کہناتھا کہ قانون کی حکمرانی کے بغیرمعاشرتی انصاف اورمحروم طبقوں کے حقوق کا تحفظ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ریسرچ ونگ سے قانون دانوں،طلباء محققین اورججزکو سیکھنے اورسکھانے کے مواقع ملیں گے اوریہ قومی وبین الاقوامی طورپرعلوم کے تبادلے کا مرکزبنے گا۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل اکیڈمی کا ایف ایم ریڈیوجلد اپنی نشریات شروع کردے گا جس کا مقصد عوام کوان کے بنیادی حقوق،عدالتی نظام کا شعوردینا اورعدالتی امورمیں ان کی راہنمائی کرنا ہے۔اس سے قبل انہوں نیریسرچ ونگ کا افتتاح کیا۔اس موقع اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹرمارک انڈرے فرانچی،ججز اوردوسرے حکام موجود تھے۔

مزید خبریں :