پاکستان
06 مارچ ، 2013

پاکستان کوکمزورہوتاٹوٹتاہوادیکھ رہاہوں،شہبازشریف

پاکستان کوکمزورہوتاٹوٹتاہوادیکھ رہاہوں،شہبازشریف

لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ پاکستان کو کمزور ہوتا ،ٹوٹتا ہوا دیکھ رہا ہوں خدا کرے ان کا خیال غلط ہو۔ نوجوانوں سے اپیل ہے کہ ملک کو بچالیں۔ موجودہ حالات انتہائی خطر ناک اور چونکا دینے والے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایوان اقبال لاہور میں وفاق المدارس کے طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قتل و غارت کا بازار ختم نہ ہوا تو سب ختم ہو جائیں گے۔آدھا پاکستان بیس سال پہلے ٹوٹ گیا۔ باقی کی اگر حفاظت نہ کی تو ملک نہیں بچے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے سب کو جدوجہدکرنا ہوگی ورنہ اغیار کی سازشوں کا شکار ہوجائیں گے۔پاکستان بنانے والوں میں تمام مسالک کے لوگوں نے قربانیاں دیں آج ایک دوسرے کا گلا کاٹ رہے ہیں۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے لاہور کینٹ میں نشاط پارک کا افتتاح بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہاگر عوام نے موقع دیا تو تبدیلی لائیں گے۔ اندھیرے دور اور کرپشن کا خاتمہ کر کے ملک کو ترقی کے راستے پر لے جائیں گے۔

مزید خبریں :