07 مارچ ، 2025
کراچی: سخی حسن کے علاقے میں پولیس سے بچنے کے لیے ڈاکو تاروں پر لٹک گیا۔
موٹرسائیکل سوار سے موبائل چھیننے والا ڈاکو کافی دیر تک تار پر لٹکا رہا، پولیس نے کافی دیر کی کوشش کے بعد پولیس نے ڈکیت کو پکڑلیا۔
واقعے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو تاروں لٹکا ہوا جبکہ پولیس اہلکار نیچے چادر لیے کھڑے ہیں تاکہ ڈاکو کو پکڑا جاسکے۔
کافی دیر تار پر لٹکے رہنے کے بعد بلآخر ڈاکو تار چھوڑ کر کود جاتا ہے اور اسے نیچے کھڑے پولیس اہلکار پکڑ لیتے ہیں۔