07 مارچ ، 2013
کراچی…کراچی میں لیاری کے قریب حساس اداروں کے دو اہلکار پراصرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق لیار ی کے علاقے آٹھ چوک کے قریب سے حساس ادارے کے دو اہلکار پراصرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔ لاپتہ ہونے والے دونوں اہلکاروں کا تعلق رینجرز کے فلیڈ سیکورٹی ونگ سے ہے۔ ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے دونوں اہلکار انٹیلی جنس ڈیوٹی پر مامور تھے۔